کراچی، گلشن معمار کے علاقے انور مری گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انور میری گوٹھ کے علاقے میں پولیس نے داخلی اورخارجی راستے سیل کرکے متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی۔
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 30 خوارج مارے گئے
پولیس نے بتایا کہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے 120 سے زائد مشتبہ افراد کی تصدیق کی ہے اور 5 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے حراست میں لئے گئے پانچ میں سے مکمل تصدیق کے بعد 3 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 6 واقعات ہوئے جس سے 14 سالہ لڑکے سمیت متعد افراد زخمی ہوئے ہیں۔