پاکستان میں سائبر حملوں کا خدشہ، نئی ایڈوائزری جاری

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

میڈیا کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائرزی میں کہا ہے کہ وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین خبرداررہیں۔

بلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

صارفین کی ذاتی معلومات چرانے کیلئے ہیکرزنئے سائبر حملے کر سکتے ہیں اورایڈوائزری ویب برازر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ معروف بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے خبردار کیا تھا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے باعث پاکستان کو ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بھی شدید خطرات لا حق ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والے سائبر انٹیلی جنس سمٹ میں کیسپرسکی کی جانب سے دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں سائبر حملوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے کے حوالے سے جائزہ پیش کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More