ٹرمپ نے 14 بڑے فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل ہٹا دیئے

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 بڑے فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل ہٹا دیئے۔

امریکی میڈیا  کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جن انسپکٹرز جنرل کو فارغ کیا ہے ان میں سے محکمہ  دفاع، محکمہ خارجہ اورٹرانسپورٹیشن کے انسپکٹرزجنرل شامل ہیں۔

پیٹ ہیگز سیتھ نے امریکی وزیردفاع کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

انسپکٹرزجنرل کوہٹانے کیلئے کانگریس کو30 روزہ نوٹس کی شرط پوری نہیں کی گئی، قانون کے مطابق سینیٹ سے توثیق شدہ افراد کوہٹانے کیلئے نوٹس دینا ضروری تھا۔

یاد رہے کہ صدارت کا عہدے سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے دور اقتدار میں جاری کردہ 78 صدارتی حکمناموں کو منسوخ کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More