امریکا میں چین کیخلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی ، مخالفین پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا میں چین کیخلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی ، مخالفین زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو پروپیگنڈا کرکے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے فرق نہیں پڑتا۔

جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا، محسن نقوی

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو، کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان ہی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے ، پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More