بلوچستان ایک بار پھر بدامنی کی لپیٹ میں، کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں میجر محمد انور کاکڑ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میجر محمد انور کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا اور وہ اس وقت بلوچستان میں تعینات تھے، میجر انور کاکڑ نے "فتنہ الہندوستان" کے خلاف کئی اہم اور کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا، شہید اپنے والدین، اہلیہ اور تین بیٹوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت، جو پہلے ہی پاکستان سے براہِ راست محاذ آرائی میں ذلت آمیز شکست کھا چکا ہے، اب دہشت گرد تنظیموں جیسے "فتنہ الہندوستان" کو فنڈنگ کر کے حملے کر رہا ہے۔
لیکن اس محاذ پر بھی بھارت کو شکست ہوگی، اور اس کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے۔
ادھر دھماکے کی ذمہ داری بلوچ لیبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔