امریکہ: ہالی وڈ کے علاقے میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 28 افراد زخمی

اردو نیوز  |  Jul 19, 2025

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک شخص نے ’گاڑی‘ ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں سے 28 افراد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لاس اینجلس کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ’یہ واقعہ سنیچر کی علی الصبح ہالی وڈ کے علاقے میں نائٹ کلب کے باہر پیش آیا۔‘فائر ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ’مشرقی ہالی وڈ میں 100 سے زائد فائر فائٹرز نے موقعے پر پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی اور انہیں ہسپتال پہنچایا۔‘’ان میں سے چھ افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت حالت تشویشناک ہے جبکہ 19 افراد کی حالت بہتر ہے۔‘حکام کی جانب سے پہلے جاری کی گئی رپورٹ میں چار سے پانچ افراد کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ ان کی حالت تشویش ناک ہے۔اے بی سی نیوز نے فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا کہ ’ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی جانب سے نیم بے ہوشی کی حالت میں نائٹ کلب کے باہر ایک بڑے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی نشان دہی کی گئی، تاہم فوری طور پر اِس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔‘ 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More