دوران پرواز مسافر کا فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ، ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش

اردو نیوز  |  Jul 19, 2025

امریکی شہر ڈیٹرائٹ سے اوماہا جانے والے امریکی طیارے کو ایک مسافر کی جانب سے فلائٹ اٹینڈنٹ کو قتل کرنے کی دھمکی کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں 23 سالہ مسافر نے اٹینڈنٹ کو دھکا دیا اور دوران پرواز ایمرجنسی ایگزٹ ڈور بھی کھولنے کی کوشش کی۔

صورت حال کی خرابی کے پیش نظر پائلٹس نے سکائی ویسٹ فلائٹ 612 کو آئیووا میں اتارا۔ طیارے میں 67 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ جبکہ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد اس مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سیڈر ریپڈز پولیس ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار مسافر کی شناخت ماریو نیکپریلاج کے نام سے کی ہے۔ آن لائن جیل کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ لِن کاؤنٹی میں زیرحراست ہیں، اور انہیں اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پرواز میں سوار ایک مسافر جوناتھن سپینسر نے بتایا کہ نیکپریلج نے سفر کے آغاز سے ہی غلط رویے کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی اور ٹیک آف کے دوران اٹھ کھڑا ہوا۔ اس کے بعد ڈرنک سروس کے دوران نیکپریلاج نے ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھولنے کی کوشش کی۔

حملے اور بدنظمی کے علاوہ نیکپریلج پر ہراساں کرنے اور بغیر نسخے کے غیرقانونی طور پر ادویات رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

سکائی ویسٹ ایئرلائنز نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ پرواز کا رخ ’ایک مسافر کے برے برتاؤ کی وجہ سے‘ موڑ دیا گیا تھا اور اس شخص کو حراست میں لینے کے بعد طیارہ بعد میں ڈیٹرائٹ کی طرف روانہ ہوا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More