یو اے ای کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم ’سُپر فور‘ مرحلے میں پہنچ گئی: ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بیٹنگ سے بچایا ہے‘

بی بی سی اردو  |  Sep 17, 2025

Getty Imagesایشیا کپ کے گروپ اے میں سے پاکستان اور انڈیا دونوں ٹیموں نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل ایشیا کپ میں گروپ اے کا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان عامر میر نے بورڈ اور آئی سی سی کے حکام کے درمیان مذاکرات بتائی تھی۔

ان مذاکرات کا سبب ’نو ہینڈ شیک‘ تنازعہ تھا۔

پی سی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے اس معاملے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی ہے۔

ایک گھنٹے بعد جب بلآخر میچ شروع ہوا تو یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوتدی۔

یو اے ای کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔فہیم اشرف اور سفیان مقیم کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان نے یو اے ای کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے جبکہ یو اے ای کی ٹیم147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشیا کپ کے گروپ اے میں سے پاکستان اور انڈیا دونوں ٹیموں نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے تاہم یو اے ای اور عمان کا اس ایونٹ کا سفر یہیں پر تمام ہو چکا ہے۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اپنا اگلا میچ 21 ستمبر کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میںکھیلے گا۔

پاکستانکی جانب سے فخر زمان نے 335 گیندوں پر 50 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو زبردست کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ صائم ایوب صفر، کپتان سلمان علی آغا 20 جبکہ محمد حارث 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 18رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور سمرن جیت سنگھ نے 26 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی میچ ریفری نے ’نو ہینڈ شیک‘ تنازعے پر معذرت کر لی، پی سی بی کا دعویٰحریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستانعمران خان کو ’چھکا مارنے کا چیلنج‘ دینے والے عبدالقادر جو کئی لیگ سپنرز کے استاد بنےانڈیا پاکستان کرکٹ میچ: ان ’ٹاکروں‘ میں اب مقابلے نامی کوئی شے ہی نہیں بچی

147 رنز کے تعاقبیو اے ای کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکا اور 18ویں اوور میں پوری ٹیم 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یو اے ای کی ٹیم سے راہول چوپڑا نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے اور دروو پرشار نے 20 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو، دو جبکہ سلمان آغا اور صائم ایوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم کی جیت پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین تبصرے اور تجزیے کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور آج کے میچ میں فخر زمان کی بیٹنگ اور شاہین شاہ کی شاندار کارکردگی کے علاوہ دیگر پاکستانی بالروں کو بھی خاصا سراہا جا رہا ہے۔

اگرچہ شاہین نے یو اے ای کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم عبداللہ نامی صارف کا ماننا ہے کہ ’شاہین نے یہ میچ اپنی بولنگ سے نہیں بلکہ بیٹنگ کی بدولت بچایا ہے۔‘

آج کے میچ سے قبل کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کرکٹ تجزہ کار عاطف نواز نے لکھا: یہ کیسا عجیب دن رہا۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر دن کا اختتام کیا اور اب اسی ہفتے انڈیا کے خلاف ری میچ طے ہو گیا ہے۔

جہاں کئی صارفین پاکستانی بالروں کی کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں وہاں کئی اگلے میچوں کے بارے میں فکرمند ہیں اور یہ بھی کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ’پاکستان ٹیم کو اپنی بیٹنگ پر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔‘

ظہیر حمزہ نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’باقی ٹیمیں 300 سے اوپر جا رہی ہیں اور ہم ہیں کہ 150 سے آگے بڑھ ہی نہیں پاتے۔‘

مہر خان نامی صارف نے لکھا ’شکر ہے شاہین شاہ آفریدی نے ہمیں یو اے ای کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں بڑی شرمندگی سے بچا لیا۔ پی سی بی، برائے مہربانی جاگیں۔۔۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔‘

آئی سی سی میچ ریفری نے ’نو ہینڈ شیک‘ تنازعے پر معذرت کر لی، پی سی بی کا دعویٰعمران خان کو ’چھکا مارنے کا چیلنج‘ دینے والے عبدالقادر جو کئی لیگ سپنرز کے استاد بنےحریفوں کے لیے ’ناقابلِ پیش گوئی‘ بنتا پاکستان’پاکستان اب صرف 11 کھلاڑی نہیں، ایک ٹیم ہے‘انڈیا پاکستان کرکٹ میچ: ان ’ٹاکروں‘ میں اب مقابلے نامی کوئی شے ہی نہیں بچی’کیا کرکٹ اور خون اکٹھے بہہ سکتے ہیں؟‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More