پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ’سیریز ہارے ہیں تو ملبہ بابر پر، جیت جائیں تو کریڈٹ سلیکٹر کا‘

کیوی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 281 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرے کرتے ہوئے 122 بالوں پر 101 رنز بنائے ہیں۔ یہ ان کے کیرئیر کی آٹھویں سینچری ہے۔

جبکہ محمد رضوان 74 بالوں پر 75 جبکہ آغا سلمان 43 بالوں پر 45 رنز بنا پائے۔

پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 10 اوورز میں 56 رنز دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جبکہ فرگوسن نے دو، سینٹنر اور سودھی نے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے سب سے زیادہ رنز بنائِے انھوں نے 42 بالوں پر 63 کا سکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ خطرناک بلے باز ڈیون کانوائے 65 بالوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آغا سلمان کی بال پر شان مسعود نے ان کا کیچ لیا۔

کپتان کین ولیمسن رنز پر آؤٹ ہونے سے قبل 68 بالوں پر 53 رنز بنا پائے۔

فخر زمان اپنی شاندار سینچری کے بعد پاکستانی میں سوشل میڈیا پر چھائے رہے۔

کرکٹ کے تبصرہ نگار جون نے فخر زمان کی ون ڈے سینچریوں کے اعدادوشمار شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فخر زمان نے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے خلاف دو سنچریاں، انگلینڈ کے خلاف ایک سنچری، انڈیا کے خلاف ایک سنچری اور نیوزی لینڈ کے خلاف ایک سنچری بنائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 1

کرکٹر تجزیہ کار اور اعداد وشمار کے ماہر مظہر ارشد نے ٹویٹ کہ فخر زمان پاکستان کی ون ڈے تاریخ کے واحد بلے باز ہیں جن کی اوسط 45 پلس اور سٹرائیک ریٹ 90 پلس ہے۔

جبکہ فرید خان کا ماننا ہے کہ فخر زمان، ’سعید انور کے بعد سب سے بہترین ون ڈے اوپنر‘ ہیں۔

جیو نیوز سے وابستہ صحافی آرفہ فیروز ذکی نے ٹویٹ کیا کہ فخر زمان ایسے بہترین بلے باز ہیں جو ون ڈے فارمیٹ کے لیے ہی بنے ہیں۔ وہ میچ ونر ہیں اور ہر حال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائٹ بال فارمیٹس میں فخر پاکستان کے لیے ایک نایاب نیلا ہیرا ہے۔

شکست کی وجہ رضوان یا بابر؟

سوشل میڈیا پر وکٹ کیپر محمد رضوان کی جانب سے گلین فلپس کا کیچ ڈراپ کرنے اور بابر کی کپتانی کو لے کر خوب بات ہوتی رہی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان بلے بازی میں اچھی شراکت داری قائم کرتے ہیں مگر تنقید سمیٹنے میں بھی ان کی شراکت داری کافی عرصے سے جاری ہے۔

ٹوئٹر پر حذیفہ خان نے لکھا کہ رضوان نے اہم موقع پر گلین فلپس کا کیچ ڈراپ کیا، یہ میچ کا فیصلہ کن کیچ تھا۔

ثاقب ورک نے لکھا کہ رضوان نے ٹرافی گرا دی، بہت بری وکٹ کیپنگ۔ اسی طرح عروج نامی صارف نے لکھا کہ فیصلہ کن، ناک آؤٹ میچز کے 70 فیصد ہم خراب فیلڈنگ یا کیچ ڈراپس کی وجہ سے ہار جاتے ہیں اور ان کے مطابق آج بھی ایسے ہی ہوا۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 2

اور جب بات ہو رہی ہو میچ ہارنے کی تو کپتان پر تو ملبہ گرنا ہی ہے۔ بابر اعظم پاکستان اور انگلینڈ اور پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز میں ہارنے کے بعد سے سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

ڈاکٹر رضوان اللہ نے لکھا کہ بابر اعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور شاید ٹی 20 میں بھی اعلیٰ پائے کے بلے باز ہیں مگر اس سے وہ اچھے کپتان بھی نہیں بن جاتے۔

کومل نامی صارف نے بابر اعظم پر ہونے والی تنقید کے بارے میں لکھا کہ کیپر کیچ چھوڑ دے، بابر پر تنقید، فیلڈنگ بری ہو، بابر پر تنقید، بولرز 280 کا دفاع نہ کر سکیں، بابر پر تنقید۔ آپ کو نہیں پتا بابر کتنے زبردست ہیں جب تک کہ وہ چلے نہیں جاتے۔

سہیل قمر نے لکھا کہ سیریز ہارے ہیں تو بابر اعظم پر ڈال دو، جیت جاتے تو پھر سارا کریڈٹ سلیکٹر کا ہوتا۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 3
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 3