اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کردیا

زرمبادلہ

کراچی: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان کو اب معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا،اسحاق ڈار

جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی  کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کر دی گئی ہے اور شرح سود بڑھانے کا فیصلہ مالیاتی امور دیکھ  کر کیا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ نومبرو دسمبر میں مہنگائی میں کچھ کمی ہوئی لیکن پورے سال شرح بڑھتی رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل پریشر نظر آرہا ہے، بین الاقوامی تبدیلیوں کے اثرات ملکی سطح پر دیکھے جارہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے پر ترسیلات پر پریشر آتا ہے اور اس میں کمی دیکھی جارہی ہے، مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دباؤ برقرار رہا تو مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

ورلڈ بینک، پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری مؤخر

انہوں نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں بھی چیلنجز کا سامنا ہے، امپورٹ سائیڈ پر بھی پریشر ہے، ملک میں تجارتی خسارہ 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز ہے، ری پیپمٹس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میی کمی آئی ہے، ایکسٹرنل سیکٹرکو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ کو بڑھانا ناگزیر تھا،۔

گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ 2 فیصد سے بھی کم رہ سکتی ہے،مہنگائی کا زور ہے ، قیمتوں میں استحکام ضروری ہے، ہم اپنے ٹارگٹ کے مطابق چل رہے ہیں۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ ترسیلات زر میں کمی آئی ہے، افواہوں کی وجہ سے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، منی بجٹ کے سوال کا جواب وزارت خزانہ دے گی۔


متعلقہ خبریں