مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل تک ہو گی


ملک بھر میں ساتویں مردم شماری یکم فروری کی بجائے یکم مارچ سے یکم اپریل تک ہو گی۔

ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل نے ہم نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھرمیں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہو گی جو یکم اپریل تک جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کا نتیجہ 30 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔

حکومت 31 دسمبر سے قبل نئی مردم شماری کے نتائج جاری کرے، الیکشن کمیشن

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ہر شمار کنندہ کوعلاقے میں دو بلاک دیئےجائیں گے،ایک بلاک پہلے 15 دن میں اور دوسرا دوسرے 15 روز میں مکمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں