شاہ رخ خان نے بالوں کو لمبا کرنے کا طریقہ بتادیا


بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بالوں کو لمبا کرنے کا نسخہ بتا دیا۔

4 سال کے طویل عرصے کے بعد ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ کے سات بڑی اسکرین پر واپسی کرنے والے شاہ رخ خان کی فلم میں اپنائی گئی نئی لک کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔

اس دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے بال لمبے کرنے کے لیے مشورہ مانگا۔

جس پر انہوں نے مشورہ دیا کہ ممی جی سے سر پر تیل کی مالش کرواو۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں