ایل سیز نہ کھلنے اور خام مال کی کمی کا نتیجہ، انڈس موٹرز پلانٹ بند ہو گیا

ایل سیز نہ کھلنے اور خام مال کی کمی کا نتیجہ، انڈس موٹرز پلانٹ بند ہو گیا

کراچی: ایل سیز نہ کھلنے اور خام مال کی کمی کے باعث انڈس موٹرز پلانٹ بند ہو گیا ہے۔

ایل سیز نہ کھلیں، پاکستان میں اعضا کی پیوندکاری متاثر

ترجمان انڈس موٹرز کے مطابق کراچی میں موجود پلانٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

انڈس موٹرز کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فروری کے پہلے دو ہفتے میں پیداواری پلانٹ مکمل بند رہے گا۔

مختلف بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی پیسے وصول کرنیکا انکشاف

ترجمان نے کہا ہے کہ اس وقت نئی پرو ڈکشن کے لیے خام مال اور درآمدی پارٹس موجود نہیں ہیں، فی الحال پلانٹ کو آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں