اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو پشتون کلچر سے جوڑنے والے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

طالبان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نگران حکومت کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کرنا کوئی مذہبی حوالے سے نہیں بلکہ پشتون کلچر کی وجہ سے ہے، جس کے تحت خواتین کو گھروں میں بیٹھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’یہ افغانستان کی ایک مخصوص طرح کی حقیقت ہے۔‘

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے اور لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کیا اقوامِ متحدہ جیسے فورم پر ایک سفیر کا اس طرح کا بیان دینا مناسب ہے؟

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے دی گئی ایک وضاحت جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مستقل نمائندے کی جانب سے یہ بیان گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں افغانستان کے بارے میں انسانی بنیادوں پر بریفنگ کے دوران دیا گیا۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مستقل مندوب (مینر اکرم) کو افسوس ہے کہ اگر ان کے ریمارکس کو غلط سمجھا گیا ہو یا (اس سے) کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں۔ ان کے مطابق ان کا قطعاً مقصد پشتون ثقافت کی بے توقیری کرنا نہیں، جو کہ انتہائی ترقی پسند ہے اور پوری دنیا میں مکمل احترام کی مستحق ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مستقل مندوب کا حوالہ ایک چھوٹی اقلیت کے ’عجیب نقطہ نظر‘ کی طرف تھا، جس کے نتیجے میں خواتین پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ مستقل مندوب نے جو نکتہ پیش کیا وہ یہ تھا کہ یہ پابندیاں اسلام اور شریعت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔۔۔ جو خواتین کو کام اور تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کرتے ہیں۔‘

اس سے قبل جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جب ترجمان دفتر خارجہ سے اس متعلق سوال کیا گیا تھا کہ کیا افغانستان میں لڑکیوں پر تعلیم سمیت دیگر شعبوں پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے متعلق یہ پاکستان کا باضابطہ مؤقف ہے؟ ترجمان نے کہا تھا کہ ہم نے اس بیان کی تفصیلات طلب کی ہیں تا کہ یہ پتا چل سکے کہ یہ بیان کس تناظر میں دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق جہاں تک ان کی پالیسی کا تعلق ہے تو پاکستان وہ ملک ہے جو خواتین کو برابری کے حقوق دیتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان عالمی سطح پر کیے جانے والے معاہدوں اور کنونشنز کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

’ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اسلام تعلیم سمیت خواتین کو برابری کے حقوق دیتا ہے اور ہم نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اور ان کا ہر شعبہ زندگی میں حصہ لینے سے متعلق واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان کی باصلاحیت خواتین کو آگے بڑھنے کے حق اور اپنے خوابوں کی تکمیل سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔‘

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 1

’کیا طالبان پشتون ووٹ سے اقتدار میں آئے‘

سماجی کارکن اور آن لائن حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’بولو بھی‘ کے شریک بانی اسامہ خلجی نے منیر اکرم کی تقریر کا یہ حصہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان کے مندوب کی طرف سے بہت باعث شرم نمائندگی کی گئی ہے کیونکہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پشتون کلچر کا حصہ نہیں ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ یہ طالبان کلچر ہے، جس کے خلاف پشتونوں نے کئی دہائیوں تک لڑائی کی ہے۔ ان کے مطابق یہ خوفناک نسلی تعصبانہ ریاستی پالیسی ہے۔

بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے اسامہ خلجی نے بتایا کہ جب طالبان حکومت میں آئے تو لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد کی گئی۔ ان کے مطابق جب سوات جیسے علاقوں میں بھی طالبان آئے تو یہاں بھی اس طرح کی پابندیاں عائد کی گئیں۔

ان کے مطابق یہ پشتون کلچر نہیں ہے بلکہ پاکستان کے مندوب کو اس بات کا جواب دینا چاہیے کہ طالبان کب بنے، کیسے بنے اور انھیں کس نے حمایت کی اور کس طرح پھر ان کی ایک خاص آئیڈیالوجی کو فروغ دیا گیا۔

اسامہ کے مطابق پشتون ایک عام آدمی کی طرح ہی پرسکون زندگی چاہتے ہیں۔

ان کے مطابق ’یہ سمجھ نہیں آتی کہ منیر اکرم ہمارے سفیر ہیں یا طالبان کے، وہ ایسی وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں۔ کیا پشتونوں نے طالبان کو ووٹ دیے ہیں۔‘ جب ان میں سے کوئی بات بھی درست نہیں ہے تو پھر اسے پشتون کلچر کیسے کہا جا سکتا ہے۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 2

زنیرہ انعام خان نامی صارف نے لکھا کہ ان کا خاندان اور رشتے دار خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقے بنوں میں آباد ہے مگر وہ بھی پاکستان کے سفیر کے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ان کے رشتے داروں میں سے ہر کوئی پڑھا لکھا ہے اور کام بھی کر رہا ہے، اگر ضرورت ہو تو پردہ بھی کر لیتے ہیں۔

صحافی زیب النسا برکی نے منیر اکرم کے بیان پر رائے دی کہ ’پاکستان کے دفتر خارجہ کو وضاحت کرنی چاہیے کہ کیا یہ پاکستان کی سرکاری پوزیشن ہے کہ پشتون کلچر کا مطلب یہ ہے کہ خواتین گھر پر رہیں؟‘ انھوں نے بھی اسے نسل پرستانہ تعصب سے تشبیہ دی ہے۔

کچھ صارفین نے پاکستانی مندوب کی فوری برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 3
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 3

ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے بھی اس پاکستان کے مندوب کے اس بیان کو بہت شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑ پشتونوں کی صحیح نمائندگی نہ کرنے اور ان کی بے توقیری کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ غازی امان اللہ خان نے سنہ 1921 میں اس وقت لڑکیوں کے سکول کھولے تھے جب آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔

ان کے مطابق 40 لاکھ لڑکیاں افغانستان کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تھیں۔ اسی طرح پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں درجنوں یونیورسٹیوں میں ہزاروں لڑکیاں پڑھ رہی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ آپ کا نقطہ نظر جانبدارانہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ حقیقت میں یہ آپ کی جانب سے مذہب کا ’مخصوص انداز میں‘ غلط استعمال ہے جس نے ہمیں تباہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان کی وضاحت جاری کرنے کے ایک دن بعد ٹوئٹر پر آ کر اپنے اس بیان پر معافی بھی مانگی ہے۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 4
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 4