پشاور پولیس لائنز دھماکا، مبینہ حملہ آور اور سہولت کار کی تصاویر سامنے آ گئیں



پشاور کی پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پولیس ٹیم نے اہم پیش رفت کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو سہولت کار نے رنگ روڈ پہنچنے میں مدد فراہم کی۔ حملہ آور رنگ روڈ کے راستے موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ پر آیا۔ سہولت کار رنگ روڈ کے بعد جمیل چوک سے الگ  ہوا۔

پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیا

پولیس کو موصول ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ حملہ آور، موٹرسائیکل پر سہولتکار کے پیچھے بیٹھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں  101 افراد شہید  جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں