ایشیا کپ 2023 پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

Asia Cup

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے؟ شائقین دعائیں مانگنے لگے


پاکستان میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ 2023 پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

ایشیاکپ سے متعلق بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی۔

جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ 2023 کے پاکستان میں منعقد ہونے کا کوئی چانس نہیں،یو اے ای اور سری لنکا میں ایشیا کپ کھیلا جا سکتا ہے۔

ایشیا کپ کہاں؟ بھارت آئے گا یا نہیں؟ بورڈز کے بیک ڈور رابطے

دوسری جانب اے سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں شریک شرکاء کا ایشیا کپ کے حوالے سے آپریشنز۔ ٹائم لائنز اور دیگر امور پر گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مارچ 2023 میں شیڈول اگلی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے دیگر معاملات طے پائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں