امریکہ نے چینی غبارہ سمندری حدود میں گرا دیا


واشنگٹن: امریکہ نے چین کا “جاسوسی غبارہ” سمندری حدود میں گرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے کیرولائنا کے ساحل کے قریب نظر آنے والے مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا۔ یہ کارروائی اس غبارے کے شمالی امریکہ میں واقع حساس فوجی مقامات کو عبور کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

بحر اوقیانوس میں گرنے والے غبارے کے ملبے کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ مذکورہ غبارہ تقریباً 60 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا اور اس کا سائز 3 بسوں کے برابر تھا۔

پیر کی صبح اس غبارے کو کیرولا کی حدود میں دیکھا گیا تھا جہاں سے یہ بحر اوقیانوس پہنچا جبکہ امریکی صدر کو بریف کیا گیا تھا کہ اسے زمینی حدود میں گرانے کا ارادہ ہے تاہم پینٹاگون نے اس رائے کو مسترد کر دیا تھا کہ اس اقدام سے آبادی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ڈالر کے بجائے درہم میں ادائیگی کا فیصلہ

غبارے کے سامنے آنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنا بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا۔ اس دورے کا مقصد امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا تھا تاہم بعد ازاں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور امریکہ نے کسی بھی دورے کا اعلان نہیں کیا تھا اور امریکہ کی جانب سے یہ اعلان یکطرفہ ہے۔

چین کا غبارے کے بارے میں مؤقف تھا کہ یہ غبارہ جاسوسی کے لیے استعمال نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ یہ محدود صلاحیت کا حامل ہے جو موسم پر تحقیق کرنے والا ایک ایئر شپ ہے تاہم پینٹاگون نے چینی وضاحت کو مسترد کر دیا۔


متعلقہ خبریں