ایلون مسک نے کتے کو ٹوئٹر کا “سی ای او” بنا دیا


واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک کتے کو ٹوئٹر کا “سی ای او” بنا دیا۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد مسلسل تنازعات کا شکار ہیں اور انہوں نے اپنے نئے اقدام سے صارفین کو پریشان کر دیا۔

ٹوئٹر کمپنی کے مالک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کتے کی تصویر شیئر کی جو شرٹ پہنے لگژری دفتر کی کرسی پر براجمان ہے۔ کتے کی پہنی شرٹ کے ایک کالر پر ٹوئٹر اور دوسرے کالر پر سی ای او لکھا ہوا ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک نے کتے کی تصویر شیئر کی جس میں کتا سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنے کرسی پر براجمان ہے۔ ایلون مسک نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ٹوئٹر کے نئے سی ای او حیرت انگیز ہیں۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ سی ای او پچھلوں سے بہتر ہے۔ لگتا ہے ایلون مسک اپنے پچھلے بھارتی سی ای او کی کارکردگی سے تنگ تھے جسے انہوں ںے برطرف کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں