ایلون مسک کی 1998 کی پیشگوئی سچ ثابت


نیویارک: ٹوئٹر کے سربراہ اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی 1998 میں انٹرنیٹ سے متعلق کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو رہی ہے۔ ایلون مسک کی 1998 کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے 1998 میں انٹرنیٹ سے متعلق پیشگوئی کی تھی کہ انٹرنیٹ تمام میڈیا کا ایک سیٹ ہے اور کس طرح مستقبل میں انٹرنیٹ دنیا پر راج کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے کے دیگر طریقے بھی ضم ہو جائیں گے مطلب ایک انٹرنیٹ کے ذریعے ہی لوگ آپس میں رابطے قائم رکھیں گے۔

ایلون مسک نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ لوگوں کو سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ جو چاہیں دیکھ سکتے ہیں اور میرے خیال میں مستقبل میں یہ تمام روایتی میڈیا میں انقلاب برپا کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں پرنٹ، براڈکاسٹ، ریڈیو سمیت تمام میڈیا انٹرنیٹ کے ذریعے چلے گا۔

ایلون مسک نے خود بھی اپنی اس ویڈیو پر تبصرہ کیا اور پوچھا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے ؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ 1998 کی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر ایلون مسک نے حیرت کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں