ایک اور بین الاقوامی کمپنی کا 1400 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان


ٹیلی کام کا ساز و سامان بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ایرکسن نے سویڈن میں تقریباً ایک ہزار 4 سو ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اخراجات کو کم کرنے کی ایک حکمت عملی کے تحت ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کچھ افراد کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاشی صورتحال کے پیش نظر آنے والے دنوں میں دیگر ممالک میں بھی مزید ہزاروں ملازمتوں کے خاتمے کے اعلانات ہوں گے۔ آخری بار ایرکسن نے 2017 میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی 1998 کی پیشگوئی سچ ثابت

ایرکسن ترجمان کے مطابق کمپنی اور سویڈش لیبر آرگنائزیشن کے درمیان اخراجات میں کمی کے حوالے سے کئی مہینوں تک بات چیت ہوئی اور اب اس صورتحال کو ہینڈل کرنے کے لیے سویڈش یونینوں کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔


متعلقہ خبریں