واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف


دنیا میں مقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹس سے متعلق فیچر متعارف کرایا جس میں آپ کسی بھی ناپسندیدہ لگائے جانے والے اسٹیٹس کو رپورٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔

واٹس ایپ کمپنی اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کر رہی تھی اور اب اسے آزمائشی طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کا کم استعمال بہتر، مگر کیوں ؟

واٹس ایپ کے ناپسندیدہ اسٹیٹس کو رپورٹ کیے جانے کے بعد ماڈریشن ٹیم ارسال کیا جائے گا اور ٹیم رپورٹ ہونے والے اسٹیٹس کا فیصلہ کرے گی کہ وہ قوائد و ضوابط کے خلاف ہے کہ نہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی واٹس ایپ نے اپنا فیچر اپ ڈیٹ کیا تھا جس میں ایک وقت میں 100 تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ اس سے قبل صارفین صرف ایک وقت میں 30 تصاویر بھیج سکتے تھے تاہم اب یہ مسئلہ حل ہو گیا۔


متعلقہ خبریں