ہارٹ اٹیک کے بعد سشمیتا سین کی ریمپ پر واک


 ہارٹ اٹیک  کے بعد صحت یاب ہونے والی بھارتی اداکارہ  سشمیتا سین نے ریمپ پر واک کر کےانڈسٹری میں کم بیک کردیا۔

دل  کادورہ پڑنے  کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین  کی طبیعت میں بہتری آگئی، انہوں نےریمپ پر واک کر کے انڈسٹری میں واپسی کی۔انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ سنیچر کو لکمی فیشن ویک میں انوشری ریڈی کے لیے شو اسٹاپر بن گئیں اور وہ اس حوالے سے بہت خوش تھیں۔

دل کے دورے سے صحت یاب ہونے والی سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر  محبتوں اور حمایت کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے ابھی ابھی لکمی فیشن ویک میں انوشری ریڈی کی شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ واک کی ہے۔ میڈیا کے تمام ممبران کا شکریہ جنہوں نے بہت پیار دیا۔


سشمیتا سین کا مزید کہنا تھا ’میں انوشری کی وجہ سے واقع بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں کیونکہ اس نے مجھے آنے اور شو اسٹاپر بننے کے لیے کہا۔‘

انسٹاگرام پر لکمی فیشن ویک کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سشمیتا سین کو ایک شاندار پیلے رنگ کے لہنگے میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں سشمیتا سین نے یہ انکشاف  کیا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور پھر ان کی سرجری بھی ہوئی۔سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کے ساتھ لائیو گفتگو میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ دل کا دورہ کافی شدید تھا اور ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی۔


متعلقہ خبریں