چینی کمپنی کا پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ


چین کی ایک کمپنی نے پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق سے سن واک گروپ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین ہو زنگوانگ کی قیادت میںملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر، آپٹیکل فائبر کیبل (OFC) اور رائٹ آف وے (RoW) میں سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سن واک گروپ نے پاکستان میں آپٹیکل فائبر کا نیٹ ورک بچھانے کے لیے ٹیلی کام سیکٹر میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی پاکستان میں ایک لاکھ کلومیٹر پر محیط رقبے پر آپٹیکل فائبر بچھائے گی۔

چین میں کیڑوں کی بارش، عوام پریشان

سن واک (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایک ٹیلی کام ملٹی نیشنل چینی انٹرپرائز ہے جس نے چین میں متعدد ٹیلی کام، اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کے منصوبے تیار کیے ہیں اور پاکستان میں ٹی آئی پی لائسنس حاصل کیا ہے۔

وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق نے وفد کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں تمام رکاوٹیں جلد دور کر دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں