اسٹیٹ بینک نے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا


اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق یادگاری سکہ آج سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا،وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

سکے کی شکل گول ہے جسے 30.0 ملی میٹر سمت کے ساتھ نقش کیا گیا، سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت1973-2023 درج ہے۔


متعلقہ خبریں