خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 نافذ


پشاور: خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

خیبر پخونخوا کے محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبے کے 13 اضلاع میں 23 مارچ تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ جس میں 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی۔

دفعہ 144 پشاور، بنوں، مردان، کرک، کوہاٹ، چترال، کرم، لوئر دیر، اپر دیر، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، سوات، لکی مروت میں نافذ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں نہتی تھی، کمرے میں سو رہی تھی جب تم نے دھاوا بولا، مریم نواز

صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق امن وامان کے پیش نظر پابندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے اور خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان دفعہ 188 کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں