بلوچستان میں سیلابی ریلہ 8 افراد کی جان لے گیا


کوئٹہ: ضلع آواران میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر آواران کا کہنا تھا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد آواران سے جھاؤ کی طرف سفر کر رہے تھے کہ سیلابی ریلے نے ان کی گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جس سے گاڑی میں سوار عزیز اللہ، منیر احمد، عائشہ بی بی، نور زادی، سیما بی بی، حبیبہ بی بی، مسیر احمداور محسن جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں