زمان پارک میں کارکنان پر لاٹھی چارج کرنے والا پراسرار شخص کوئی صحافی یا پولیس والا ؟

زمان پارک میں کارکنان پر لاٹھی چارج کرنے والا پراسرار شخص کوئی صحافی یا پولیس والا ؟

لاہور: زمان پارک میں گذشتہ روز پولیس کے سرچ آپریشن کے بعد ایک پولیس اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تصویر میں موجود اہلکار کو سوشل میڈیا صارفین نے مرید کے کا مقامی صحافی بنا کر وائرل کر دیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنا تھا یا بلوچستان لیکر جانا تھا، عمران خان کا الزام

زمان پارک میں ہفتہ کے روز پولیس کے آپریشن کے دوران پولیس اہلکار کی وردی پر نام موجود نہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کو پولیس وردی میں ملبوس مریدکے کا مقامی صحافی بتایا۔

اسی دوران آپریشن میں شریک پولیس اہلکار اور مریدکے کے صحافی کی تصاویر اکٹھی شئیر کی جانے لگیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ آغا محسن پولیس وردی پہن کر زمان پارک میں پولیس آپریشن کا حصہ بنا۔

تصاویر وائرل ہونے کا پتہ چلا تو مریدکے کے قامی صحافی آغا محسن بھی حیران رہ گئے، ابتدائی طور پر تو فون پر جاننے والوں کے سوالات کے جوابات دیتے رہے، معاملہ زیادہ بڑھا تو انہوں نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا۔

ویڈیو بیان میں نجی ٹی وی چینل سے منسلک آغاز محسن رضا نے بتایا کہ وہ پیشے سے صحافی ہیں اور مرید کے پریس کلب کے صدر بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز عمران خان کے گھر حملے میں ملوث اہلکار کو ان سے تشبیہہ دی جا رہی ہے،  اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کارکن کالعدم تنظیم سے بھرتی کیے گئے، مریم نواز کا الزام

آغا محسن رضا نے تحریک انصاف کے مرکزی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ اپنے کارکنوں سے کہہ کر ان کی تصویر سوشل میڈیا سے ہٹائی جائے۔ انہوں نے اس ضمن میں تحریک انصاف سے معافی کا بھی مطالبہ کیا۔

آغاز محسن رضا نے مزید وضاحت میں کہا کہ ان کی شناخت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما چودھری خرم ورک، خرم اعجاز چٹھہ اور عمر آفتاب ڈھلوں سمیت دیگر سے تصدیق کر سکتے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال کوثر نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک پولیس آپریشن میں کوئی صحافی نہیں بلکہ پولیس کانسٹیبل ہی تھے۔

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں موجود پولیس اہلکار کا نام عاقل منیر ہے اور وہ بطور کانسٹیبل لاہور کے تھانہ غازی آباد میں تعینات ہے۔


متعلقہ خبریں