غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان


اسلام آباد: حکومت نے کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنا تھا یا بلوچستان لیکر جانا تھا، عمران خان کا الزام

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت پیٹرولیم سبسڈی موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے والوں کو ملے گی۔

حکومتی اعلان کے تحت  800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑی استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین بھی اعلان کردہ پیکج میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن کالعدم تنظیم سے بھرتی کیے گئے، مریم نواز کا الزام

میاں شہباز شریف کے مطابق پیٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے، پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے،۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کریں، یپٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ

میاں شہباز شریف کے مطابق حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہے۔


متعلقہ خبریں