بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا


نئی دہلی/ ڈھاکہ: بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے، دونوں ممالک میں پہلا روزہ جمعہ 24 مارچ کو ہو گا۔

عرب ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

بھارت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان حمعیت علمائے ہند نے کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلا روز 24 مارچ بروز جمعہ کو ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی نیشنل مون سائٹنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے بعد پہلا روز 24 مارچ بروز جمعہ ہو گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا اور انڈونیشیا میں چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد وہاں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

چاند کی تلاش، پہلا روزہ کب؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔


متعلقہ خبریں