الیکشن کمیشن، کراچی کی 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن

جے یو آئی خاتون کی مخصوص نشست معاملہ الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا


کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے تحت شہر قائد کی 6 یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم حکام کو الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں، صدر مملکت کا خط

جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جماعت اسلامی اور ریٹرننگ افسر کے فارمز کا بغور جائزہ لیا گیا، ریٹرننگ افسر کے جمع کروائے گئے فارم 11 میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

فیصلے کے تحت جماعت اسلامی کے جمع فارمز میں مذکورہ پولنگ اسٹیشنزکے رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد درج نہیں ہے، پریذائیڈنگ اور آراوزکے فارمزمیں ووٹوں کی تعداد جماعت اسلامی کے ڈیٹا سے متضاد ہے۔

جاری کردہ فیصلے کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کرنا بھی الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، صدر، سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلیوں اوربلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کر دی

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد درخواست گزاروں نے کراچی کی 6 یو سیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ متعلقہ آراوزڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرزاورفریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرزاپنی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کروا کر تین روز میں رپورٹ پیش کریں بے۔

الیکشن کمیشن نےا ختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نوٹیفکیشن واپس لے، سپریم کورٹ بار

فیصلے کے مطابق یوسی 3 کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کے باعث ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسراس کی جگہ ووٹوں کی گنتی کریں گے۔


متعلقہ خبریں