گوگل میں نئے اہم فیچر کا اضافہ


کیلیفورنیا: گوگل سرچ انجن نے لوگوں کی سہولت کے لیے ایک اور نئے فیچر کے اضافے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کا نیا فیچر زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا جو بنیادی طور پر موسمیاتی الرٹ ہے اور یہ شدید گرم موسم کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

گوگل کے مطابق سرچ انجن کو روزانہ اربوں لوگ استعمال کرتے ہیں اور انہیں موسمیاتی خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ فیچر بتائے گا کہ ہیٹ ویوز اور موسمیاتی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر آڈیو اور کال پر بڑی تبدیلیاں جلد متوقع

گوگل کے اس فیچر میں موسمیاتی خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے مشورے بھی دیئے جائیں گے کہ گرم اور سرد موسم کی شدت میں خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے۔ گوگل نے اس حوالے سے گلوبل ہیٹ ہیلتھ انفارمیشن نیٹ ورک سے اشتراک کیا ہے تاکہ لوگوں کے ساتھ شیئر کی جانے والی تفصیلات قابل اعتماد ہوں۔


متعلقہ خبریں