نیب نوٹس، بشریٰ بی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

انہوں نے توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کے لیے نیب طلب کئے جانے کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے اور درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا ہے۔

عمران خان کی اہلیہ نے درخواست میں اپنے موقف میں کہا کہ نیب کو فیصلہ آنے تک میرے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم صادر کیاجائے۔

مزید موقف اختیارکیاگیا کہ درخواست پرفیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے بھی روکنے کا حکم دیا جائے، انہوں نے عدالت سے 16اور17 فروری کے نوٹس غیرقانونی قراردینے کی استدعا کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں