پٹرولیم قیمتیں ، حکومت نے عوام کو پورا ریلیف فراہم نہ کیا

petrol

وفاقی حکومت نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان کی عوام کو پورا ریلیف فراہم نہیں کیا۔

پاکستان کو 34 فیصد سستے تیل کی پیشکش

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے ، گزشتہ 15 دنوں کے دوران خام تیل کی قیمیت 72ڈالر فی بیرل تک  رہی ۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی موجودہ قیمت دیکھی جائے تو پٹرول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 230روپے فی لٹر بنتی ہے ۔

اس وقت پاکستان میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 293 روپے اورپٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے  ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا جس کے تحت 15 اپریل تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 10، 10روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

 

 


متعلقہ خبریں