سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ

سونا gold

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 37  ہزار300 روپے ہو گئی ہے۔

مہنگائی 1964ء کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارکیٹ اعداد و شمار کے تحت اس وقت 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 714 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 10 گرام سو نے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے دن بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 500 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ملک میں 2 لاکھ 33 ہزار600 روپے ہو گئی تھی۔

مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان سری لنکا سے بھی آگے

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد جمعرات کو ہی 10 گرام سونے کی قیمت  428 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 274 روپے ہو گئی تھی جب کہ اس سے قبل ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں