ایشیا کپ میں لازمی نہیں کہ بیٹرز ہی میچ جتائیں، انضمام الحق


قومی ٹیم کے سابق کوچ انضمام الحق نے کہاکہ گزشتہ 10 سال سے زلمی نے ٹیلنٹ ہنٹ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے کرکٹ کے اچھے کھلاڑی سامنے آئے ہیں،زلمی ٹیلنٹ ہنٹ میں سے20کھلاڑیوں کو فائنل کیا جائے گا، منتخب کئے گئے کھلاڑیوں کو نیشنل اکیڈمی میں بھیجا جائے گا۔

ایشیا کپ، بھارت پاکستان کے ہائبرڈماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، شرط رکھ دی

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دعا ہے ایشا کپ میں پاکستان ٹیم اچھا کھیلے، ان نے کہاکہ ایشیا کپ میں لازمی نہیں کہ بیٹرز ہی میچ جتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے اچھے کوچز ہیں، ٹیم میں کسی چیز کی کمی نہیں، انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی پر میرے بھی اعتراضات ہیں۔


متعلقہ خبریں