بابر اعظم کی اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بابر اعظم کی اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کی خلاف ورزی، بابر اعظم کو بھی روک لیا گیا

عالمی ریکارڈ یافتہ بلے باز نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی ہے جسے اب تک صارفین کی بہت بڑی تعداد دیکھ چکی ہے اور شیئر بھی کر رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم سرخ رنگ کی اسپورٹس بائیک چلا رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ بائیک کی سواری سے کس شہر میں لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن صارفین کا خیال ہے کہ سڑک لاہور کی ہے۔

سنیپ چیٹ اے آئی بھی بابر اعظم کا مداح نکلا

واضح رہے کہ دنیا کے تیز ترین باؤلر کا اعزاز رکھنے والے شعیب اختر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی بھی ہیوی بائیکس چلانا بہت پسند کرتے ہیں۔

۔


متعلقہ خبریں