اردن کے ولی عہد کی سعودی خاتون سے شادی، شاہی قافلہ اور تحفے میں ملی ’ہاشمی تلوار‘

اردن، شاہی، ولی عہد، شہزادہ، حسین، رجوہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کی ایک شاہی تقریب میں سعودی آرکیٹکٹ رجوہ آل سيف سے شادی ہوئی ہے جس میں علاقائی اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کی موجودگی میں شادی کی یہ تقریب دارالحکومت عمان کے ظہران پیلس میں ہوئی۔

شادی میں ایشیا اور یورپ کی شاہی شخصیات کے علاوہ امریکی خاتون اول جِل بائیڈن نے شرکت کی۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ بھی اس شادی کے مہمان بنے۔

اردن کے حکام کے مطابق شادی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شرکت متوقع تھی مگر وہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ سکے۔

خیال ہے کہ ریاض میں پیدا ہونے والی اردن کی نئی شہزادی رجوہ آل سیف کے خاندان کے سعودی شاہی خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔

اردن، شاہی، ولی عہد، شہزادہ، حسین، رجوہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

شہزادہ حسین اور رجوہ کی شادی عمان کے ظہران پیلس میں ایک ہاشمی امام کی نگرانی میں ہوئی۔ وہاں 140 مہمانوں میں سے کئی لوگ ہاشمی خاندان اور دنیا بھر سے آئے شاہی خاندانوں کے رکن تھے۔

روایت کے مطابق امام نے نکاح پڑھوایا اور اسلام میں شادی شدہ زندگی کی اہمیت پر بیان دیا۔ اس کے بعد شہزادہ حسین اور رجوہ نے شادی کے کاغذات پر دستخط کیے۔

شادی کے بعد ایک شاہی وصیت میں رجوہ آل سیف کو اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کی اہلیہ اور شہزادی کا درجہ دیا گیا۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Instagram پوسٹ کا اختتام

شاہی جوڑا 1984 ماڈل کی رینج روور میں سوار

پھر وہ ایک قافلے کی شکل میں ظہران پیلس سے الحسینیہ پیلس روانہ ہوئے جہاں راستہ پر ہزاروں لوگ ان کے منتظر تھے۔

وہ 1984 ماڈل کی ایک سفید رینج روور میں سوار تھے۔ برطانوی کمپنی ووڈ اینڈ بیکٹ کی بنائی گئی یہ کار اردن کے دورے پر برطانوی ملکہ الزبتھ اپنے ساتھ لائی تھیں اور اسی پر انھوں نے اردن کے بادشاہ کے ساتھ مختلف مقامات کے دورے کیے تھے۔

شہزادہ حسین نے بادشاہ عبداللہ اول اور دوم کی شادیوں سے متاثرہ سوٹ جبکہ رجوہ نے سفید گاؤن پہن رکھا تھا۔

اس طرز کے شاہی قافلے کو اردن کی تقریبات میں اہم سمجھا جاتا ہے جس میں 20 لینڈ روور کاریں اور 10 موٹر سائیکل شامل ہوتے ہیں۔ ماضی میں اس طرح کے جلوس کے لیے سفید گھوڑے استعمال کیے جاتے تھے۔

اردن کے شاہی قافلے کی مرکزی کار

،تصویر کا ذریعہ@ROYAL JORDANIAN COURT

،تصویر کا کیپشناردن کے شاہی قافلے کی مرکزی کار

ملک بھر میں یکم جون کو عام تعطیل کے ساتھ اس شاہی شادی کا جشن منایا گیا۔ ہزاروں افراد دارالحکومت عمان میں جلسوس کی شکل میں نکلے اور جوڑے کے بینرز کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر 26 سال کی سوسن نے سفید شرٹ پہن رکھی تھی جس پر شاہی جوڑے کی تصویر تھی۔ انھوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہم ولی عہد کی شادی پر بہت خود ہیں۔ یہ تمام اردن کے لیے خوشی کا موقع ہے۔‘

شرکا میں سے ایک ٹیچر عالیہ ابراہیم نے کہا کہ ’ہمارے لیے ہاشمی خاندان حفاظت کی علامت ہے۔‘

اردن، شاہی جوڑا

،تصویر کا ذریعہReuters

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 1

شاہی تقاریب کے دوران اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اپنے بیٹے کو تحفے میں ’شاہی تلوار‘ دی جسے ملک میں ’انصاف اور دفاع کی علامت‘ قرار دیا گیا۔

دریں اثنا الحسینیہ پیلس میں منعقد کی گئی تقریب میں 1700 مہمان مدعو کیے گئے تھے۔

اُردن
،تصویر کا کیپشناُردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ ثانی اور سعودی آرکیٹکٹ رجوہ آل سيف کی منگنی گذشتہ سال اگست میں ہوئی تھی

’رجوہ میرے لیے میری بیٹیوں جیسی ہے‘

اُردن کے ولی عہد شہزادہ حسین نے گذشتہ دنوں ایک تقریب میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ رجوہ آل سيف سے اُن کی شناسائی کی کہانی محبت کی دیگر کہانیوں سے مختلف نہیں تھی اور یہ کہ ان کی شناسائی کے پیچھے ایک مشترکہ دوست کا ہاتھ تھا۔

گذشتہ دنوں اردن کی ملکہ رانیہ نے شادی سے قبل روایتی مہندی پارٹی کی میزبانی کی۔ مہندی کی اس تقریب میں روایتی اُردنی اور سعودی گانے و نغمے گائے گئے اور خوشی کے اظہار کے لیے روایتی رقص کیا گیا۔

اس موقع پر ملکہ رانیہ کا کہنا تھا کہ ’حسین میرے بڑے بیٹے ہیں، وہ ایک ہاشمی نوجوان ہیں۔ کسی بھی دوسری ماں کی طرح میں نے اسے دولہا کے روپ میں دیکھنے کا خواب دیکھا تھا۔ حسین آپ کا بیٹا ہے، آپ اُس کا خاندان ہیں، اور یہ تقریب آپ کی ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’آخرکار مجھے ایک بہو ملی ہے، لیکن یہ کوئی عام بہو نہیں۔ خدا رجوہ کو سلامت رکھے۔ میرے لیے وہ میری بیٹیوں (ایمان اور سلمیٰ) کی طرح قیمتی ہے۔‘

حسین، رجوہ، مہندی
،تصویر کا کیپشناردن کی ملکہ رانیہ (انتہائی دائیں جانب) نے شادی سے قبل روایتی مہندی پارٹی کی میزبانی کی

ولی عہد حسین بن عبداللہ کون ہیں؟

شہزادہ حسین 28 جون 1994 کو اُردن کے دارالحکومت عمان میں پیدا ہوئے۔ وہ شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کے بڑے بیٹے ہیں۔ اُن کے ایک بھائی شہزادہ ہاشم اور دو بہنیں، ایمان اور سلمیٰ، ہیں۔

شہزادہ حسین نے سنہ 2012 میں اُردن میں کنگز اکیڈمی سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی جس کے بعد انھوں نے 2016 میں امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے بین الاقوامی تاریخ میں اپنی ڈگری حاصل کی۔

سنہ 2017 میں، انھوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کیا، وہی اکیڈمی جہاں سے اُن کے والد شاہ عبداللہ دوم اور ان کے دادا شاہ حسین بن طلال نے گریجویشن کیا تھا۔ اور اب وہ اُردن کی مسلح افواج میں کپتان کے عہدے پر فائز ہیں۔

بادشاہ عبداللہ، ملکہ رانیہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ہمراہ

،تصویر کا ذریعہQueen Rania Social Media

شہزادہ حسین کو 2 جولائی 2009 کو ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔

گذشتہ چند برسوں کے دوران شہزادہ حسین اپنے والد کے ہمراہ اُردن کے اندر اور بیرون ممالک دوروں پر آتے جاتے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی اپنے والد کے ساتھ کئی سرکاری اور فوجی سرگرمیوں میں نظر آتے تھے۔

اُردن

،تصویر کا ذریعہThe Royal Court

اُردن کے آئین کے مطابق، ولی عہد کا مینڈیٹ سیاسی کردار سے منسلک نہیں ہے۔ سنہ 2009 میں ولی عہد نامزد ہونے کے بعد جون 2010 میں شہزادہ حسین پہلی بار سرکاری طور پر اس وقت پر منظر عام پر آئے جب انھوں نے اُردن میں عظیم عرب بغاوت اور مسلح افواج کی سالگرہ کے دن منعقدہ تقریبات میں اپنے والد کی نمائندگی کی۔

اس کے بعد شہزادہ حسین تواتر کے ساتھ اُردن کے سرکاری اور کاروباری دوروں میں بادشاہ کی نمائندگی کرتے نظر آئے۔

22 ستمبر 2017 کو شہزادہ حسین نے لگ بھگ 20 سال کی عمر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی جس کے بعد سلامتی کونسل کے کسی اجلاس کی صدارت کرنے والے اب تک کے سب سے کم عمر شخص بن گئے۔

سنہ 2015 میں شہزادہ حسین نے کراؤن پرنس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس کے ذریعے انھوں نے بہت سے اقدامات شروع کیے۔ اس کا مقصد اُردن کے نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں ترقی کے لیے مدد فراہم کرنا تھا۔

اس فاؤنڈیشن کا سب سے نمایاں اقدام وہ تھا جس کے تحت اُردن کے نوجوانوں کو امریکی خلائی ایجنسی ناسا میں تربیت کے نادر مواقع فراہم کرنا تھا۔ اسی تربیت اور مدد کے نتیجے میں اُردن نے سنہ 2018 میں اپنا پہلا سیٹلائٹ (JY1-SAT) خلا میں بھیجا۔

رجوہ آل سیف

رجوہ آل سیف کون ہیں؟

معروف لائف سٹائل میگزین ووگ کے عربی ایڈیشن اور برطانوی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 28 سالہ رجوہ آل سیف کے والد خالد آل سیف ایک معروف کاروباری شخصیت اور آل سیف گروپ کے سربراہ ہیں۔ یہ کمپنی صحت، تعمیرات اور سکیورٹی کے شعبوں میں بڑا نام ہے۔

رجوہ کی پیدائش 28 اپریل 1994 کو ریاض میں ہوئی اور وہ چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کرنے کے بعد انھوں نے امریکہ میں نیو یارک کی سیراکیوز یونیورسٹی کے کالج آف آرکیٹکچر سے گریجویشن کیا۔

رجوہ نے اپنی تعلیم کے دوران 2016 میں دبئی کا نو روزہ دورہ کیا اور اپنی یونیورسٹی کی ویب سائٹ کو بتایا کہ ’یہ دورہ میرے لیے یادگار تھا کیونکہ طلبہ نے پہلی بار عرب کلچر اور فن تعمیر کا مشاہدہ کیا۔‘

انھوں نے مزید بتایا کہ ’دبئی بہت دلکش شہر ہے جس میں جدید آرکیٹکچر ہے مگر عرب کلچر اور تاریخ کی روایتی خوبصورتی کو محفوظ رکھا گیا ہے۔‘

رجوہ آل سیف

،تصویر کا ذریعہalhusseinjo/instagram

ان کی منگنی سے قبل شہزادہ حسین کی چھوٹی بہن شہزادی ایمان بنت عبداللہ کی منگنی جمیل الیگزینڈر تھرمیوتیس سے گذشتہ سال جولائی کے دوران ہوئی تھی۔

رجوہ کے پاس لاس اینجلس کے فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن اینڈ مرچنڈائسنگ سے ویژیول کمیونیکیشن کی ڈگری بھی ہے۔

انھوں نے لاس اینجلس میں آرکیٹکچر کمپنی کے ساتھ کام کیا اور بعد میں ریاض کے ایک ڈائزائن سٹوڈیو کے ساتھ وابستہ رہیں۔

دونوں کی منگنی پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی نیک تمنائیوں کا اظہار کیا تھا۔

شہزادہ حسین، رجوہ

،تصویر کا ذریعہJordan Royal Family

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

Twitter پوسٹ کا اختتام, 2

ان کے ملبوسات اور فیشن سینس کا موازنہ بعض اوقات برطانیہ کی شہزادی پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن سے کیا جاتا ہے۔

ان کی ہونے والی ساس یعنی ملکہ رانیہ نے قاہرہ کی امریکن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی اور شادی سے قبل سٹی بینک اور ایپل کمپیوٹر جیسی کمپنیوں میں کام کیا تھا۔

ملکہ رانیہ

،تصویر کا ذریعہqueenrania/instagram

مہندی پارٹی کے موقع پر ملکہ رانیہ نے بتایا کہ ’بادشاہ اور میں بہت خوش ہوئے جب الحسین نے بتایا کہ وہ رجوہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ میری دعاؤں کا بہترین جواب ہیں۔‘

ملکہ رانیہ نے کہا کہ رجوہ اپنی ماں اور ولی عہد کی ہونے والی ساس عزہ بنت السديری کی طرح ایک ’ہیرا‘ ہیں۔ ’میں اور الحسین رجوہ کا خیال رکھیں گے۔ یہ ان کا بھی ملک ہے، وہ اپنے خاندان اور اپنے لوگوں میں رہیں گی۔‘

شہزادہ حسین، رجوہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images