ایشیا کپ، بھارت کا ایک بار پھر پاکستانی تجویز ماننے سے انکار


بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی تجویز پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کے لیے راضی نہیں ہوا اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل ماننے والی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیا کپ کو کسی ایک نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنا چاہتا ہے، بھارتی بورڈ کی خواہش ہے کہ ٹورنامنٹ کو سری لنکا منتقل کیا جائے۔

ایشیا کپ، بھارت پاکستان کے ہائبرڈماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، شرط رکھ دی

یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ بھارت پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان گیا ہے لیکن اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ کے میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے لیکن کا اس کا حتمی فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر کیا جائے گا جب سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی سرکردہ شخصیات بھی یہاں موجود ہوں گی۔


متعلقہ خبریں