خیبر کے پولیس سینٹر میں دھماکہ، 2 اہلکار شہید

بلوچستان، مستونگ میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر شاہ کے پولیس سینٹر میں دستی بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی زخمی ہو گئے۔

خیبر پولیس کے مطابق قبائلی ضلع خیبر شاہ کس پولیس سینٹر میں دستی بم سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پھٹ گیا۔ یہ ایک حادثاتی واقعہ ہے پولیس سینٹر کے باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ دہشتگرد بھی تھا لیکن کسی کو علم نہیں تھا، نواز شریف

پولیس کے مطابق دستی بم چل جانے سے 2 اہلکار شہید ہوئے جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں