امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ کیلئے پاکستانی کرکٹرز سے رابطوں کا انکشاف

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ کے لیے پاکستانی کرکٹرز سے بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ کے لیے پاکستان کے 4 سے زائد کھلاڑیوں سے رابطے کیے گئے ہیں اور میجر لیگ کرکٹ کے لیے ٹاپ کرکٹرز سے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد 13 سے 30 جولائی تک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، بھارت کا ایک بار پھر پاکستانی تجویز ماننے سے انکار

دوسری جانب لاس اینجلس نائٹ رائیڈر نے جیسن روئے کو 2 سال کے معاہدے کی آفر کی ہے اور جیسن جلد امریکی لیگ کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں