پاکستان کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان


اسلام آباد: چین کی جانب سے آئندہ ماہ پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے جون تک کی تمام ادائیگیوں کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جس کے باعث ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے رواں ماہ اور جون میں تقریباً 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے تاہم چین نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں کے فوراً بعد تازہ فنڈز فراہم کر کے جون میں قرضوں کی 2 اہم ادائیگیوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر سے براہ راست برآمدات کا آغاز

چین کی جانب سے پاکستان کے 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے قرضے کی روول اوور کی یقین دہانی کروائی ہے۔


متعلقہ خبریں