ابرار الحق کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، آبدیدہ ہو گئے

ابرار الحق

رہنما پی ٹی آئی ابرارالحق نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ ہمیشہ ایک وابستگی رہی ہے،پاکستان کے لیے کچھ کرنے کاجذبہ لے کر آئے تھے۔

جمال اکبر انصاری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

میری پرورش فوجی گھرانے میں ہوئی،شہدا نے اپنے وطن کے لیے جانوں کی قربانی دی،اپنی قیادت کو صلح کرنےکا مشورہ دیا۔

جلائو گھیراو کرنے والوں کو روکا مگر انہوں نےایک بات بھی نہیں مانی،موجودہ صورتحال میں سیاست کرنامشکل ہے۔

اہم رہنما نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

رہنما پی ٹی آئی ابرارالحق پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئے،ابرارالحق نظم سناتے ہوئے رو پڑے۔


متعلقہ خبریں