31 مئی تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

بارش

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 28 مئی کو ہوائیں بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے فرار ہونے والے سابق رکن اسمبلی دوبارہ گرفتار

ملک بھر میں درجہ حررات معمول سے کم رہنے کا بھی امکان ہے جبکہ 28 سے 30 مئی کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سندھ کے اضلاع سکھر، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی تسلیم کر لی

بہاولنگر، ملتان، ساہیوال اور خانیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 28 سے 31 مئی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں