سربراہ امریکی فوج کی روس سے متعلق پیشگوئی


واشنگٹن: امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملے نے کہا ہے کہ روس یوکرین سے جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکتا۔

سربراہ امریکی فوج جنرل مارک ملے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس کو ایک لمبی جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا اور روس یوکرین میں اپنی فوج کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں ںے کہا کہ ابھی یہ نہیں لگتا کہ دارالحکومت کیف میں یوکرینی فوج روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیپو سلطان کی تلوار اربوں روپے میں نیلام

جنرل مارک ملے نے کہا کہ یوکرین میں لاکھوں روسی فوجی موجود ہیں جو کیف کے ہاتھ سے نکلنے والے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنا اپنا مقصد بنالیں گے جو جلد ہی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی لڑائی ابھی چلے گی جو مزید خونریز اور سخت ہو گی جبکہ دونوں اطراف سے مذاکرات، کوئی مصالحت یا کوئی فوجی نتیجہ نکلے گا۔


متعلقہ خبریں