مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی


اسلام آباد: ملک میں ہوشربا مہنگائی میں اضافے کے بعد اب کمی آنا شروع ہو گئی۔ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہو کر 45.49 فیصد کی سطح پر آگئی، ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 16 سستی ہوئیں جبکہ 17 کی قیمتوں میں استکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: 31 مئی تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران انرجی سیور، بیف، مٹن، کھلا دودھ، دہی، دال ماش، چینی، خشک پاوڈر دودھ، اور باسمتی ٹوٹا چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 18 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ چکن، پیاز، لہسن، ایل پی جی، آٹا، ویجی ٹیبل گھی، دال چنا، دال مونگ، دال مسور، آگ جلانے والی لکڑی اور سرسوں کے تیل سمیت 16 کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی تسلیم کر لی

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1.86 فیصد، مٹن 1.22 فیصد، تازہ کھلا دودھ 1.20 فیصد، بیف 1.03 فیصد اور انرجی سیور 4.91 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چکن کی قیمتوں میں 8.914 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 2.83 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 3.03، آٹے کی قیمتوں میں 3.33 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 1.51 فیصد دال مسور کی قیمتوں میں 1.26 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 2.61 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں 2.22 فیصد، پکانے کے تیل کی قیمتوں میں 1.01 فیصد اورایل پی جی کی قیمتوں میں 3.44 فیصد کمی واقع ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں