پی ٹی آئی کارکنوں کو شمولیت کی دعوت آ گئی


اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے مایوس کارکنوں کو ٹھکانہ جماعت اسلامی ہے وہ حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا حصہ بنیں جو واحد کرپشن فری جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سیاسی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان ملک کے لیے نہیں بلکہ مفادات کی جنگ ہے۔ حکومت میں عمران خان نے صرف لنگر خانے کھولے کارخانے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی اگلے 100 سال بھی رہے تو حالات نہیں بدل سکتے۔ یہ سب پارٹیاں ایک دوسرے کا عکس ہیں، ان کے پاس کوئی ویژن نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سویلین کے مقدمات سول کورٹ میں ہی چلائے جائیں۔


متعلقہ خبریں