پاکستان رہنے کے لئے دنیا میں سستا ترین ملک قرار


کمزور معیشت، سیاسی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نبرد آزما ہونے کے باوجود پاکستان کو رہنے کے لیے دنیا کے سب سے سستے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پررکھا گیا ہے۔

عالمی ادارہ شماریات نے رہائش کیلئے سستے ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کو سرفہرست رکھا ہے، مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے،اس فہرست کے مطابق کسی ملک میں رہائش کی لاگت اور دیگر متعلقہ اعشاریے امریکی ڈالر کے لحاظ سے درکار رقم پر مبنی ہیں۔

پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے قوت خرید میں کمی دیکھی گئی ہے،18کے انڈیکس سکور کے ساتھ، پاکستان کی رینکنگ دیگر اقوام کے مقابلے میں یہاں رہائش کیلئے انتہائی کم قیمت کی عکاسی کرتی ہے۔

جنوبی ایشیا میں سب سے سستے سری لنکن روپے نے پاکستانی کرنسی کو مات دے دی

رینٹ انڈیکس کا سکور 3.4 ہے، جو ملک میں رہائش کی استطاعت کو ظاہر کرتا ہے،پاکستان کا گروسری انڈیکس اسکور15.4، ریسٹورنٹ پرائس انڈیکس 13.7اور لوکل پرچیزنگ پاور انڈیکس اسکور 24.4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسرے انتہائی سستے ممالک میں مصر، بھارت اور کولمبیا شامل ہیں، پاکستان کا فہرست میں اول نمبر پر ہونا ایسے افراد کیلئے ممکنہ فوائد کے پہلو اجاگرکررہا ہے جو معاشی چیلنجز، سیاسی بدامنی اور مہنگائی میں کم قیمت والی طرز زندگی کے متلاشی ہیں۔

فہرست کے مطابق رہائش کے لیے مہنگے ترین ممالک میں سرفہرست برمودا ہے، اس کے بعد سوئٹزرلینڈ، جزائر کیمین اور بہاماس آتے ہیں جو اپنے متمول طرز زندگی کے لیے مشہورہیں۔


متعلقہ خبریں