عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمے سے بری کردیا


لاہور کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجابا اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن کے مقدمے سے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الہٰی کو گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس سے بری کردیا۔

پرویز الہی کا کیس پی ٹی آئی سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں، رانا ثناء اللہ

عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہی کو اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے ظہور الہی روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد آج پرویز الہی کو ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن کی طرف سے پرویز الہی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔


متعلقہ خبریں