ممتاز کامیڈین و اداکار ولی شیخ کو مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا گیا، مقدمہ درج


کراچی: ممتاز کامیڈین اور اسٹیج کے معروف اداکار ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

عورت مارچ کی وجہ سے خلع کی شرح بڑھ گئی ہے ،اداکارہ نازش جہانگیر

اس حوالے سے ولی شیخ نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا۔

ممتاز اداکار ولی شیخ کے مطابق ڈاکوؤں نے انہیں 85 ہزار روپے نقدی، گھڑی اور موبائل فون سے محروم کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

کراچی، مویشی منڈی سپرہائی وے کے بجائے نادرن بائی پاس اسکیم 45 میں لگے گی

ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں اداکار ولی شیخ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق ولی شیخ کے ساتھ ہونے والی مبینہ لوٹ مار کا مقدمہ درج کر کے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ کامیڈین اداکار ولی شیخ کی اسٹیج پر مرحوم اداکار سکندر صنم کے ساتھ جوڑی بہت مقبول تھی۔ انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک بھی متعدد شوز میں پرفارمنس دی جب کہ بھارت کے کئی ٹی وی شوز میں بھی شرکت کر کے اپنے فن کا لوہا منوایا۔

9 مئی واقعات، اداکار مانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت عارضی مویشی منڈی اس مرتبہ ناردرن بائی پاس پہ لگائی گئی ہے جہاں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے۔


متعلقہ خبریں