واشنگٹن: امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی پریس کانفرنس کے دوران ان سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کیلئے جاسوسی کرنے والا سزا یافتہ ملزم جیل میں مردہ پایا گیا
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جوپاک امریکہ تعلقات کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں اور ایسے امور جو امریکہ، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔